جنرل نیوز

عادل آباد کے معروف شاعر عبد الرحیم راہیؔ کی کتاب "زخم زخم زندگی” برائے سال 2019، کو تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا ایوارڈ

تلنگانہ کے شہر عادل آباد کے معروف و سینئر شاعر جناب عبد الرحیم راہیؔ،(سرپرست بزمِ کاروانِ ادب )کو اُن کے دوسرے شاعری مجموعے "زخم زخم زندگی” برائے سال 2019 پر تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے توصیفی سند و ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ قابلِ ستائش یہ کہ ان کی پہلی شاعری مجموعہ "منزلِ حیات” کو بھی سراہتے ہوئے تلنگانہ اردو اکیڈیمی نے ایوارڈ سے نوازہ تھا۔ اب اس خوشی کے موقع پر ان کے دوست و احباب اور بزم کاروانِ ادب و ادارہ ادب اسلامی کے ارباب و اراکین کی خوش کامنائیاں اور سیاسی و سماجی اراکین کی مبارکبادیاں ملیں۔اسی کے ساتھ افرادِ خاندان میں ایک خوشی کا ماحول سر گرم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button