اسپشل اسٹوری

جوتے میں چھپ کر بیٹھ گیا تھا ناگ سانپ۔ ویڈیو دیکھیں

بنگالورو:موسم برسات میں احتیاط ضر وری ہے، بعض دفعہ حشرات الارض گھروں میں داخل ہو جاتے ہیں‌، لیکن آپ کو یہ جان کر تعجب ہوگا کہ ایک ناگ سانپ جوتے میں چھپ کر بیٹھ گیا تھا۔ یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے میسور میں پیش آیا۔ ایک شخص نے اپنا جوتا اتار کر مکان میں رکھا تھا کہ اس کے جوتے میں سانپ گھس گیا۔ اچھا ہوا اس شخص جوتا پہننے سے پہلے دیکھا تو اس میں سانپ تھا۔ سانپ کو دیکھ کر وہ چونک گیا۔ اس نے فوراً سانپ پکڑنے والے کو بلایا۔ سانپ پکڑنے والے نے آکر جوتے کو ہلایا تو زہریلا سانپ پھن نکال کر باہر آگیا وہاں موجود افراد نے اس کا ویڈیو بنایا اور اسے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا گیا۔یہ ویڈیو تیزی کےساتھ وائرل ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button