July 07, 2020

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آڈ سمسٹر کے امتحانات کامیابی کے ساتھ شروع

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آڈ سمسٹر کے امتحانات کامیابی کے ساتھ شروع

حیدرآباد -9 جنوری ( پریس ریلیز) آج جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آڈ سمسٹر کے امتحانات شروع ہو گئے۔یونیورسٹی نے آج 4 پوسٹ گریجویٹ کورسز – ایم اے ایجو کیشن پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن، ایم اے ان کلچر میڈیا اور گورننس، ماسٹر ان ٹورزم اینڈ ٹریول مینجمنٹ (ایم ٹی ٹی ایم) کے امتحانات کا انعقاد کامیابی کے ساتھ کیا۔ 

 

مارننگ شفٹ میں تین کورسز کے امتحانات ہوئے جبکہ ایم ٹی ٹی ایم کے امتحانات دوپہر میں ہو ئے۔

 

طلباء میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے اساتذہ نے طلبہ کا خیرمقدم کیا امتحانی مراکز کے قریب طلباء کے استقبال اور خوش آمدید کے لئے بینرز بھی لگائے گئے۔

موسم سرما کی تعطیلات کے ساتھ 14 دسمبر 2019 کو امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، 6 جنوری 2020 کو یونیورسٹی موسم سرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئی۔

 

 آڈ سمسٹر امتحانات دینے والے طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ www.jmi.ac.in اور www.jmicoe.in پر آویزاں کئے والے امتحانات کی طے شدہ تاریخ کے مطابق یونیورسٹی آئیں۔

 

یونیورسٹی ایک بار پھر والدین سے درخواست کرتی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ان کے بچے امتحان کے لیے متعینہ تاریخوں کو امتحان میں ضرور حاضر ہوں۔

طلباء کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر افواہوں اور غلط مواصلات کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی الجھن سے بچنے کے لئے اپ ڈیٹس کے لئے باقاعدگی سے سرکاری ویب سائٹ (www.jmi.ac.in & www.jmicoe.in) ملاحظہ کریں۔

 

طلباء امتحان کے شیڈول سے متعلق کسی بھی سوال کے لیے جامعہ ہیلپ ڈیسک” نمبر 011-26981717 ایکسٹین 14408/7647989611 میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک (پیر سے جمعہ) فون کرسکتے ہیں 

Post source : Press release