جنرل نیوز

 شیخ یاسمین باشاہ نے جگتیال ضلع کلکٹر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا جائزہ لے لیا

جگتیال _ یکم ( اردولیکس) شیخ یاسمین باشاہ نے جگتیال ضلع کلکٹر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا جائزہ لیا

 

2015 بیچ کی آئی اے ایس آفیسر  یاسمین باشاہ نے آج شب شام  میں جگتیال ضلع کلکٹر کے طور پر اپنا جائزہ حاصل کر لیا۔محترمہ یاسمین باشا، جو ونپرتی ڈسٹرکٹ کلکٹر کے طور پر اپنی خدمات کو انجام دیا، کو جگتیال ضلع کلکٹر مقرر کیا گیا۔

یاسمین باشا نے ناگر کرنول کلکٹر کے ساتھ ساتھ ونپرتی ڈسٹرکٹ کلکٹر کے طور پر اضافی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں۔ یاسمین باشا، جو اپنے فرائض کی پابند ہیں، اس سے قبل راجنا سر سلہ ضلع کی پہلی جوائنٹ کلکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ سرسلہ ضلع میں کالیشورم پروجیکٹ کے لیے زمین کا حصول انتہائی اہم تھا۔راجیو ودیا مشن پی او اور نارائن پیٹ کے ریونیو ڈویژن آفیسر کی حیثیت سے بھی انھوں نے خدمات انجام دئے ۔

 

اسی دوران جگتیال ضلع کلکٹر کی حیثیت سے جائزہ لینے کے بعد شیخ یاسمین باشاہ سے  مرزا فضل اللہ بیگ ضلع اسٹاف رپورٹر روزنامہ اعتماد نے ملاقات کرتے ہوئے روزنامہ اعتماد کی ڈائری پیش کی اور مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button