تلنگانہ

حیدرآباد شہر میں پیر کی شام طوفانی بارش _ گھنٹوں ٹریفک جام، گھروں سے باہر نہ نکلیں : کمشنر جی ایچ ایم سی کی اپیل

حیدرآباد _ پیر کی شام  حیدرآباد میں دھواں دھار بارش ہوئی۔ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والی طوفانی بارش نے شہر کے کئی علاقوں کو زیر آب کردیا۔ حیدرآباد کی سڑکیں  بارش کی وجہ سے تالاب میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث بارش پانی سڑکوں پر آگیا۔ جس کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ سڑکوں پر کئی کلومیٹر تک گاڑیاں پھنس گئیں ۔ موٹر سائیکل سواروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تیز بارش سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔  جی ایچ ایم سی اور ڈی آر ایف کی ٹیم شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں سے پانی کی نکاسی کررہے ہیں

نشیبی علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے علاوہ سڑکوں پر بہت زیادہ جمع ہونے والے بارش کے پانی کو صاف کرنے کے لیے امدادی اقدامات کیے گئے ہیں۔ شدید بارش کے پیش نظر شہریوں کو اہم ہدایات دی گئیں۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جب تک ضروری کام  نہ ہو گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ دفاتر سے گھر جانے والوں کو بارش کم ہونے کے بعد باہر نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مدد کے لیے 040-21111111، 9000113667 نمبروں پر رابطہ کیا جائے

متعلقہ خبریں

Back to top button