تلنگانہ

حیدرآباد میں ایک اور سڑک پر گڑھا پڑ گیا۔ حالیہ دنوں میں تیسرا واقعہ

حیدرآباد: شہر کی بعض سڑکوں پر پچھلے کچھ دنوں سے گڑھے پڑ رہے ہیں۔ تازہ طور پر ایم جی بی ایس چادر گھاٹ روڈ پر سڑک 20 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے فوری جوکسی اختیار کرتے ہوئے وہاں بیریکیڈس لگا دئیے ۔ واٹر ورکس کے حکام نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ اعظم پورہ واٹر ورکس کے عہدیداروں نے بتایا کہ گڑھے کی مرمت کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

دریں اثنا دو ماہ قبل گوشا محل میں 100 میٹر سڑک پر گڑھا پڑ گیا تھا۔ حال ہی میں حمایت نگر سڑک پر گڑھا پڑا تھا اور اب چارگھاٹ روڈ پر گڑھا پڑ گیا ہے جس سے شہر کے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ واٹر بورڈ اور جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ گڑھا کیسے پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button