ایجوکیشن

تلنگانہ ٹیٹ امتحان کے لئے ڈھائی لاکھ درخواستیں _ چہارشنبہ کو آخری تاریخ

حیدرآباد: تلنگانہ میں اساتذہ کی اہلیتی  امتحان (ٹی ای ٹی) کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ حکام نے انکشاف کیا کہ منگل تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ رواں ماہ کی 16 تاریخ  چہارشنبہ کو درخواست داخل کرنے کی تاریخ ختم ہونے والی ہے جس کے پیش نظر اس تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ اب تک کل 2,50,963 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جن میں سے 74,026 پیپر-1 کے لئے اور  16,006 امیدواروں نے پیپر-2 کے لیے درخواست دی ہیں، 1,60,931 نے دونوں پرچے لکھنے کے لیے درخواست دی ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹی ای ٹی کے لیے 2 اگست سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ ٹی ای ٹی کا امتحان 15 ستمبر کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button