February 25, 2020

جے پی نڈا بی جے پی کے قومی صدر منتخب

جے پی نڈا بی جے پی کے قومی صدر منتخب

نئی دہلی-20 جنوری( اردو لیکس) جگت پرکاش نڈا کو آج متفقہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی کا قومی صدر منتخب کرلیا گیا۔ بی جے پی کے موجودہ صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارٹی صدارت جے پی نڈا کے حوالے کردی ہے۔ بی جے پی کے انتخابی انچارج رادھاموہن سنگھ نے جے پی نڈا کو پارٹی کا نیا صدر نامزد ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ نئے صدر جے پی نڈا آج شام 4 بجے بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں کے چیف منسٹرس اور ڈپٹی چیف منسٹرس سے ملاقات کریں گے۔ نڈا فی الحال بی جے پی کے کارگزار صدر ہیں۔

Post source : Urduleaks