February 25, 2020

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے نجیب جنگ کا خطاب

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے نجیب جنگ کا خطاب

نئی دہلی -20 جنوری ( اردو لیکس) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر ، نجیب جنگ نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف منظم احتجاج میں شرکت کی ۔اس موقع پر احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سی اے اے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ اس میں یا تو مسلمان شامل ہوں یا پھر دوسرے نام ختم کردیں۔اور اسے جامع بنائیں ،  اگر وزیر اعظم ان لوگوں کو فون کریں گے اور بات کریں گے تو معاملہ حل ہوجائے گا۔ نجیب جنگ نے کہا کہ یہاں انا ہزارے کی تحریک چل رہی تھی تب منموہن سنگھ حکومت احتجاج کرنے والوں کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار تھی۔ یہی حقیقی جمہوری جذبہ تھا جو اس حکومت نے دکھایا تھا۔ اب مودی سرکار CAA مخالف مظاہرین سے ملنے کو تیار کیوں نہیں ہے؟”

Post source : Urduleaks