February 26, 2020

مشہور شاعر منور رانا کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ درج

مشہور شاعر منور رانا کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ درج

لکھنؤ-21 جنوری( اردو لیکس)لکھنو کے چوک علاقے میں  کلاک ٹاور کے پاس سی اے اے مخالف مظاہرے کرنے والی 16 خواتین کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جن میں مشہور شاعر منور رانا کی دو بیٹیاں بھی شامل ہیں ان خواتین نے اتوار کی آدھی رات کو  دھرنا دیاتھا۔ درگاہ کے قریب بھی پلے کارڈز تھامے  سی اے اے ، این آر سی کے خلاف نعرے لگائے تھے ایف آئی آر  کے مطابق ، پولیس نے الزام لگایا کہ سمیہ رانا اور فوزیہ رانا (منور رانا کی دونوں بیٹیاں) اور دو دیگر خواتین کلاک ٹاور کے پاس مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خاتون کانسٹیبل کے ساتھ بدتمیزی کی۔ پولیس نے ان کے خلاف دفعہ 188 (سرکاری حکم کی نافرمانی) اور دفعہ 353 (سرکاری ملازمین کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Post source : Urduleaks