تلنگانہ

کورٹلہ۔مسلم تاجرکے جویلری شوروم قائم کرنے پرسنار طبقہ ناراض، کورٹلہ جانے کے دوران بی جے پی رکن پارلیمنٹ اروند زیرحراست

کورٹلہ: ضلع جگتیال کے کورٹلہ میں ایک مسلم تاجر کی جانب سے جویلری شوروم قائم کرنے پرغیرمسلم سناروں نے اپنا کاروبارمتاثرہونے کے امکانی خوف سے ایک اجلاس طلب کیا۔ اس اجلاس میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اروند کو مدعو کیا گیا وہ اجلاس میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ راستہ میں پولیس نے انھیں روک لیا۔ مٹ پلی ڈی ایس پی نے پولیس عہدیداروں کے ساتھ اروند کو روک کرانھیں حراست میں لے لیا اورآرمورپولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نقص امن کو خلل کے پیش نظراحتیاطی طورپررکن پارلیمنٹ کو حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button