اسپشل اسٹوری

اس خاتون کو اماں اماں کہہ کر بلاتا ہے یہ طوطا۔ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: پرندوں میں طوطے بہت زیادہ انسان سے مانوس ہوجاتے ہیں، مزید یہ کہ وہ انسانوں کی جانب سے کہے گئے الفاظ دہراتے ہیں۔ ریاست تلنگانہ  سدی پیٹ شہر کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں رہنے والے خاندان کی ایک طوطے سے دوستی ہوگئی۔ طوطا اب اس خاندان کا رکن بن چکا ہے، تفصیلات کے مطابق شام کے وقت اس خاندان کے افراد اکثر تفریح ​​کے لیے گھر کی چھت پر جایا کرتے تھے۔ایک  دن انہوں نے وہاں ایک طوطے کو دیکھا اور اسے کچھ اناج کھانے کیلئے دیا، تب سے اس طوطے کی اس خاندان سے دوستی ہوگئی وہ ہر دن ان کے گھر کی چھت پر اگر بیٹھا کرتا ہے۔ اگر خاندان کے ارکان کی جانب سے چھت پر پہنچنے میں دیر ہوتی ہے تو وہ طوطا‌ چھت کی دیوار پر بیٹھ کر  اماں اماں کہہ کر پکارتا ہے۔ یہ منظر سیل فون میں قید‌کیا‌گیا جو اب‌سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button