جنرل نیوز

جشن آزادی دنیا کا سب سے بڑا تہوار ۔ علماء کرام کی قربانیوں کو فراموش کیا جارہا ہے مولانا اصحاب فلاحی  

محبوب نگر 15 اگسٹ .77 ویں یوم آزادی جوش وخروش کے ساتھ مدرسہ مصباح القمرآن صدل گنڈومحبوبنگر میں منایا گیا مدرسہ کے بانی مولانا اصحاب فلاحی مولانا مبارک قاسمی مولانا عبدالمنان نے خطاب کرتے ہوئے کہا 15/ اگست کے تاریخ ساز اور یادگار قومی دن ہے مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

 

 

ان علماء کرام اور مجاہدین کو یکسر نظر انداز کردیا جارہا ہے جنھوں نے ملک کی آزادی کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، مالٹا اور کالا پانی میں ہر طرح کی اذیتیں جھیلیں اور جان نثاری و سرفروشی کی ایسی مثال قائم کیں جن کی نظیر نہیں ملتی اور ملک کا چپہ چپہ ان کی قربانیوں کا چشم دید گواہ ہے۔ علماء کرام کو توپوں کو باندھ کر جھاڑوں کو لٹکاکر شہید کر دیا گیا ہزاروں علماء کرام اور مجاہدین آزادی کی ایک لمبی فہرست ہے جنھوں نے آزادی کی خاطر ہر طرح کی قربانیاں پیش کیں اور قائدانہ رول ادا کیا ، جنہیں تاریخ نے فراموش کر دیا ہے ،

 

 

موجودہ صورتحال کے زمدران منصوبہ بند طریقہ سے مسلمانوں کے کردار کو فراموش کر رہے ہیں تاریخ کے صفحات میں ترمیم کر کے ان کے نام کو نکال دیا‌گیا ، ان مجاہدین آزادی کے ناموں کی بڑی فہرست ہے ہزاروں کی تعداد میں جان نچھاور کرتے ہوئے ملک کی آزادی کی راہ ہموار کی الفیض ویلفیئر سوسائٹی صدر جہانگیر بابا سیکرٹری محمد یعقوب نے کہا ملک کے آزادی کے 77 واں یوم آزادی منانے کیلئے لیے ہم جوش وخروش ہر گھر ترنگا لہراتے ہوئے جشن آزادی دنیا کی سب سے بڑی عید تہوار منا رہے ہیں

 

 

ملک کی آزادی گینس ورلڈ ریکارڈ سے بھی زیادہ درجہ حاصل ہے طلباء نے یوم آزادی کے عنوان پر تقاریر پیش کی یوم آزادی پر طلباء نے بہترین طریقہ سے اپنے خیالات رکھے اس موقع پر حافظ مظفر حسین، حافظ افروز، جوادعلی، طلبہ و طالبات شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button