انٹر نیشنل

ٹرانزٹ ویزے پر عمرہ – وزارت حج و عمرہ کی وضاحت

ریاض ۔ کے این واصف

عازمین عمرہ کے لئے مملکت نے ویزا اجراء میں آسانیاں پیدا کی ہیں اب ٹرانزٹ مسافر بھی عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔ وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔ “نسک” ایپ انسٹال کر کے ٹرانزٹ ویزے والے بھی عمرہ پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایکس اکاونٹ پرعمرہ زائرین کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ بیرون ملک سے وزٹ، ورک، سیاحت، ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے باسانی عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔

 

مذکورہ ویزوں پرآنے والوں کو چاہیے کہ وہ عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کےلیے “نسک” ایپ پر اکاونٹ بنا کراس میں خود کو رجسٹرکریں تاکہ عمرہ پرمٹ حاصل کیا جا سکے۔وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمرہ پرمٹ پر درج شدہ وقت اور تاریخ پرسختی سے عمل کیا جائے۔ مقررہ وقت پر مسجد الحرام میں پہنچیں۔

 

واضح رہے عمرہ پرمٹ کا مقصد رش کو کنٹرول کرنا ہے تاکہ عمرہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ باسانی عمرہ کے مناسک ادا کر سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button