February 20, 2020

حضور نظام کے سونے کے ٹفن کی چوری۔ مجرموں کو سزا

حضور نظام کے سونے کے ٹفن کی چوری۔ مجرموں کو سزا

حیدرآباد 11فروری (اردولیکس) حیدرآباد کی ایک عدالت نے نظام میوزیم سے حضور نظام کے ہیرے جڑے سونے کے ٹفن کا سرقہ کرنے والے دو مجرموں کو فی کس 2 سال کی سزا سنائی ہے۔ پرانا شہر کے علاقہ پرانی حویلی میں واقع میوزیم میں ستمبر 2018 میں سارقین عمارت کی کھڑکی توڑ کر رسی کے زریعہ اندر داخل ہویے تھے۔ انھوں نے سونے کے ٹفن، ہیرے جواہرات جڑے کپ طشتیری کا سرقہ کرلیاتھا پولیس نے دو ملزموں پاشاہ اور مبین کو گرفتار کرلیا تھا۔ اس مقدمے کی سماعت شہر کی مقامی عدالت میں جاری تھی فاضل مجسٹریٹ نے دونوں ملزمین پر فرد جرم عائد  کرتے ہویے انھیں سزا سنائی

سنایی۔

Post source : urduleaks news netwok