جنرل نیوز

مسلم‌ ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کے زیراہتمام مفت ٹیلرنگ و مہندی ڈیزائنزنگ کا خطیب و امام ‌ حافظ شہریار کے ہاتھوں افتتاح

نظام آباد 5 / ڈسمبر ( اردو لیکس ) غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں و خواتین کو خود روزگار سے مربوط کرنے کے لئے شہر نظام آباد میں مسلم ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) نظام آباد کے زیراہتمام عید گاہ مدینہ کے قریب ایک مفت ٹیلرنگ و مہندی ڈیزائنزنگ سنٹر کا امام وخطیب مسجد مدینہ حافظ شہر یار کے ہاتھوں افتتاح عمل آیا اس تقریب کی صدارت محمد اکبر صدر مسلم ویلفیئر سوسائٹی نے کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے میر ارشاد علی سمیر کارپوریٹر ڈیویژن (12) نے شرکت کی

 

جبکہ مہمانان کے طور پر اعزازی عبدالمتین جوبلی ٹاؤن نائب صدر ٹی آر ایس پارٹی ، سمیع الدین ، اقبال قائدین ٹی آر ایس ، مجاہد خان قائد کانگریس ، حسین ،صدر کالونی ،فصیح احمد سکریٹری و کرسپانڈنٹ اقراء گوبل اسکول نے شرکت کی محمد اکبر صدر سوسائٹی نے اپنی تقریر میں مہمانوں و معززین کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لڑکیوں و خواتین کو مفت ٹیلرنگ و مہندی ڈیزائنزنگ کی عملی تربیت دینے کے لئے اس سنٹر کا قیام عمل لایا گیا ہے تاکہ انہیں خود روزگار حاصل کرنے میں مدد حاصل ہوسکیں اس مقصد کے لئے سوسائٹی کے عہدیدار وں اس سنٹر کے قیام میں تعاون کیا ہے

 

انہوں نے بتایا کہ اس سنٹر میں (25) امیدواروں کو داخلہ دیا گیا ہے کورس کی مدت تین ماہ رہیگی اسطرح ہر تین ماہ کہ بعد نئے داخلہ دئیے جائیں گئے جن کے لئے دو خواتین کو فیکلٹیز کو مقرر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سوسائٹی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بھی خدمات انجام دے گی اور ان کے مسائل کی یکسوئی کے لئے ضلع انتظامیہ سے موثر نمایندگی کرےگی کمسن بچوں کے لئے صباحی مدرسہ کا بھی اس سنٹر میں شام کے اوقات میں آغاز کیا جائے گا اس موقع پر معزز مہمانوں کو شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی اس موقع پر اہلیانِ محلہ کی ایک کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button