جنرل نیوز

اے پی سی آر نے کھنڈوا فرقہ وارانہ تصادم سزا یابی کیس میں 28 لوگوں کی ضمانت حاصل کی

نئی دہلی , ۴ مئی ۲۰۲۳ | ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کو یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ اس نے کلیم و دیگر بمقابلہ ریاست مدھیہ پردیش کیس ہائی کورٹ سے 28 افراد کی ضمانت حاصل کر لی ہے۔ یہ کیس فرقہ وارانہ تصادم کے متعلق ہے جو کہ 30 جولائی 2014 کو کھنڈوا ضلع کے املی پورہ علاقے میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں 40 افراد کو حال ہی میں سیشن کورٹ نے سزا سنائی ہے۔ ان سزا یافتہ افراد میں سے بہت سے لوگ واقعے کے وقت نابالغ تھے اور اب انہیں اپنی صحت، تندرستی اور مستقبل کے امکانات کے لیے شدید خطرات لاحق ہیں۔

سزا یافتہ افراد پر پولیس ٹیم پر پتھراؤ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) اور 188 (ایک سرکاری ملازم کے ذریعہ قانونی طور پر جاری کردہ حکم کی نافرمانی) اور دیگر دفاة کے تحت مقدمہ کیا گیا تھا۔ مدھیہ پردیش کی ایک مقامی عدالت نے انہیں سات سال کی سخت قید کی سزا سنائی اور ان میں سے ہر ایک پر 6500 روپے جرمانہ عائد کیا۔تاہم، مجرموں کے اہل خانہ کا موقف ہے کہ یہ جمعہ کا دن تھا اور واقعہ کے وقت گھاس پور علاقے کے تمام مرد نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں موجود تھے۔ کچھ شرپسندوں نے پولیس پر بھی پتھر برسائے، لیکن اس طرح کے واقعے کا کوئی مشترکہ ارادہ یا منصوبہ نہیں تھا، اور اس کے بعد کئی بے گناہوں کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا۔

برکت علی خان صدر APCR تلنگانہ نے کہا کے سزا یافتہ افراد کے زیادہ تر خاندان غریب پسماندہ گھرانوں سے آتے ہیں اور اس سزا کے فوراً بعد اپنے واحد کمانے والے کو کھو چکے ہیں۔ اے پی سی آر اس معاملے میں 28 افراد کو وکیل کبیر پال اور سنکلپ کوچر کے ذریعے ایم پی ہائی کورٹ کی جبل پور بنچ کے سامنے 2023 کی فوجداری اپیل نمبر 1303 میں قانونی نمائندگی فراہم کر رہا ہے۔اپیل کنندگان نے اپنی سزاؤں کے خلاف اپیل کی ہے، اور ان کے وکیل نے استدلال کیا کہ ٹرائل کورٹ نے استغاثہ کے شواہد میں کئی کوتاہیوں اور تضادات کا حوالہ دیتے ہوئے، انہیں غلط طور پر جرم کی سزا سنائی۔ اپیل کنندگان فیصلہ کے بعد سے چار مہینے سے حراست میں ہیں، اور ان کی اس اپیل کی سماعت میں کافی وقت لگنے کا امکان ہے۔

دونوں فریقوں کے دلائل پر غور کرنے کے بعد، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے اپیل کنندگان کی ضمانت کی درخواست کی اجازت دی اور ان کی اپیل کے زیر التوا ہونے کے دوران ان کی جیل کی سزا کو معطل کرنے کی ہدایت دی۔ اپیل کنندگان میں سے ہر ایک کو 50،000، کے مچلکہ اور ایک ضمانتی کے عوض میں رہائی منظور کی گئی ہے۔اے پی سی آر اس معاملے میں انصاف اور انسانی حقوق کو سامنے لانے کے لیے پرعزم ہے اور تمام متعلقہ افراد اور تنظیموں کو اپنے مشن میں شامل ہونے کی دعوت دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button