انٹر نیشنل

ڈونالڈ ٹرمپ کو جنسی حملہ کے ایک کیس میں مجرم قراردیا گیا

نئی دہلی: امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ایک جریدے کی کالم نگار کے خلاف جنسی حملے کے معاملہ میں پہلی مرتبہ قصوروار قرار دیا گیا۔ دو ہفتے تک چلے ایک دیوانی مقدمے اور تین گھنٹے کے غورو خوض کے بعد جیوری نے ٹرمپ کو آبروریزی کیلئے نہیں بلکہ جنسی زیادتی اور ہتک عزت کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔ جیوری نے انہیں حکم دیا کہ وہ صحافی E-JEAN-CARROLL کو نقصان کے معاوضہ کیلئے پچاس لاکھ ڈالرز ادا کریں۔ کارروائی کے دوارن محترمہ CARROLL نے تصدیق کی کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے 1995 یا 1996 میں میں ہٹن میں ایک ڈریسنگ روم میں ان پر جنسی حملہ کیا تھا۔ دوسری جانب ٹرمپ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button