جنرل نیوز

عادل آباد میں انجینئرنگ کالج کی منظوری ۔ ظہیر رمضانی کا رکن اسمبلی جوگورامنا سے اظہار تشکر

عادل آباد۔23/اگست(اردو لیکس)عادل آباد میں نئے انجنیرنگ کالج کے قیام میں اہم رول ادا کرنے پر میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے رکن اسمبلی جوگو رامنا کو تہنیت پیش کی ۔رکن اسمبلی عادل آباد جوگو رامنا کی جانب سے چیف منسٹر کے۔ چندرشیکھر راؤ سے عادل آباد میں نئے انجنیرنگ کالج کے لیے خصوص نمائندگی پر حکومت نے ضلع عادل آباد میں نئے انجنیرنگ کالج کے قیام کو منظوری دی ہے۔

 

ضلع میں نئے انجنیرنگ کالج کے قیام کے اعلان کے ساتھ ہی عادل آباد میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے رکن اسمبلی جوگو رامنا سے ملاقات کرتے ہوئے شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور عادل آباد میں کالج کی منظوری میں اہم رول ادا کرنے پر اظہار تشکر کیا۔انہوں نے اسے مقامی طلباء کے روشن مستقبل کے لئے سنہرا قدم قرار دیا۔ عادل آباد میں انجنیرنگ کالج کے قیام کو منظوری کے اعلان کے ساتھ ہی مختلف گوشوں سے خوشی و مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

بالخصوص عادل آباد کے نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس موقع پر پارٹی قائدین نمائندہ کونسلر عبدالمبین،فیض اللہ خان،اعجاز احمد،عبدالقیوم اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button