September 30, 2020

سی اے اے کے خلاف احتجاج ملک سے غداری نہیں : ممبئی ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ

سی اے اے کے خلاف احتجاج ملک سے غداری نہیں : ممبئی ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ

اورنگ آباد- 15 فروری( اردو لیکس)اورنگ آباد میں بمبئی ہائی کورٹ کے بنچ نے اپنے ایک تاریخی فیصلہ میں واضح کیا ہے کہ کسی بھی قانون کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والوں کو غدار نہیں کہا جاتا ہے۔ مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں ، سی اے اے کے خلاف دھرنے کی اجازت دیتے ہوئے ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ نے یہ ریمارک کئے ۔ بیڑ پولیس اور ضلع عدالت کی جانب سے سی اے اے کے خلاف دھرنے کی اجازت کے انکار کے بعد افتخار شیخ نامی شخص نے بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ۔ اورنگ آباد میں بمبئی ہائی کورٹ بینچ کے جسٹس ٹی وی نالاوڈے  اور جسٹس ایم جی سیلویکر نے ضلعی عدالت اور پولیس کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے  پرامن احتجاج کرنے کی اجازت دی۔

Post source : Urduleaks