انٹر نیشنل

حج 2023 دو لاکھ سے زیادہ عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی وزارت حج وعمرہ نے مدینہ منورہ آنے والے عازمین حج کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔الوطن اخبار کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ ۲۰۲۳ کے حج سیزن کےآغاز سے اب تک دو لاکھ سے زیادہ عازمین حج مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز پہنچ چکے ہیں‘۔

 

 

 

بری راستے سے 7100 عازمین مدینہ آئے ہیں‘۔وزارت حج کا کہنا ہے کہ’ سب سے زیادہ عازمین حج انڈونیشیا سے پہنچے ہیں۔ ان کی تعداد 40364 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 27789 سے انڈیا دوسرے، 26749 سے پاکستان تیسرے، 13734 سے بنگلہ دیش چوتھے اور 13004 سے ایران پانچویں نمبر پر ہے‘۔وزارت حج کا کہنا ہے کہ’ 20 ہزار سے زیادہ حج زائرین مسجد نبوی کی زیارت کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوچکے ہیں‘۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button