ایجوکیشن

ریاضی سیمنار میں اردو میڈیم اساتذہ حصہ لیں۔ آئیٹا تلنگانہ کی اپیل

میدک یکم دسمبر (اردو لیکس نیوز)(ابو فیضان میدک)آئیٹا تلنگانہ کی تعلیمی کمیٹی کے ریاستی کنوینر محمد عبد المجیب نے ریاست کے مسلم ریاضی دان سے گذارش کی ہیکہ وہ SCERT کے ریاضی سیمنار جو یوم ریاضی 22 ڈسمبر کےضمن میں منعقد کیا جاتاہے میں حصہ لیں۔

آئیٹا تلنگانہ کے ایک وفد محمد عبد المجیب ریاستی کنوینر کی صدارت میں سید اصغر صاحب کوکنوینر نے ایس سی ای آر ٹی سے ملاقات کرتے ہوئے اردو اساتذہ کو بھی اس میں حصہ لینے کی اجازت دینے کی خواہش کی تھی ایس سی ای آر ٹی اسکی اجازت دے چکی ہے اور اسکی آخری تاریخ 5 ڈسمبر ہے ۔ محمد نصیر الدین ، محمد سہیل ، محمد عبد المعیز نے مسلم اساتذہ خاص کر اردو میڈیم کے اساتذہ سے اس سیمنار میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ مزید تفصیلات کے لیے نصیر الدین صاحب سے 9440380312 پر اور محمد عبد المجیب صاحب سے 9032110089 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button