جنرل نیوز

نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز میں چار روزہ تربیتی پروگرام _ خواجہ جمیل احمد آر ایل سی ٹمریز آفیسر کی شرکت

نارائن پیٹ: 29 ستمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ٹاؤن میں واقع اقلیتی اقامتی اسکول بوائز میں چار روزہ تربیتی پروگرام جناب شفیع اللہ سکریٹری ٹمریز تلنگانہ کی ہدایت پر جاری ہے۔ اس تربیتی پروگرام کے آج تیسرے روز ضلع سے وابستہ اقامتی اسکولوں کے اسٹاف نرس ودیگر کا تربیتی کیمپ منعقد ہوا اس تربیتی پروگرام کی نگرانی اقلیتی اقامتی اسکول بوائز پرنسپل خواجہ محبوب خان نے کی۔ جبکہ تربیتی کیمپ سے خواجہ جمیل احمد آر ایل سی ٹمریز آفیسر محبوب نگر و نارائن پیٹ’ اقلیتی اقامتی کالج پرنسپل جگدیش ریڈی’ ہنمنتو ڈی ایم ایچ او آفیسر ودیگر نے شرکت کی۔

 

اس تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ایس ٹی ایس سی بی سی کے جی بی وی اور اقلیتی مدارس کے وارڈن’ کوکنگ اسٹاف’ اسٹاف نرس’ پرنسپل کے لے یہ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ آج تیسرے روزہ تربیتی کیمپ کے تحت اسٹاف نرس کو تربیت دی گی۔ مقررین نے کہاکہ اسکولوں میں صاف صفائی کے اصول’ حفظان صحت’ باورچی خانہ کی تربیت اور غذا کی فراہمی کے طریقوں سے واقف کروایا گیا۔ اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ خواجہ جمیل احمد آر ایل سی نے کہا کہ ٹمریز سکریٹری ریاست تلنگانہ جناب شفیع اللہ کی ہدایت پر تمام ہاسٹلوں میں پکوان کے دوران صاف صفائی’ اور فوڈ پوائزن کے تحفظ کے لے یہ تربیتی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جس سے کئی افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ آخر میں اسٹاف نرس نے اجلاس کے دوران اپنے اپنے خیالات پیش کئے۔

 

مقررین نے انکا اطمینان بخش جواب دیا۔ اس تربیتی پروگرام کے تیسرے روز جملہ 27 اسٹاف نرس نے تربیت حاصل کی۔ اور انہیں مہمان حضرات کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کے گے۔ 30 ستمبر کو ٹاؤن کے اقلیتی اقامتی کالج بوائز میں پرنسپل کا آخری روزہ کیمپ کا اختتام عمل میں ائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button