جرائم و حادثات

خاتون شیر خوار پر گر پڑی، بچہ دب کر ہلاک ۔حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل میں دلخراش واقعہ

حیدرآباد: حیدراباد کے نیلوفر ہاسپٹل میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق تقریبا تین دن قبل پرگی کے سرکاری ہاسپٹل میں پشپماں نامی خاتون نے بچے کو جنم دیا تھا، پیدائش کے بعد سے بچے کی طبیعت خراب تھی۔

 

 

 

ڈاکٹرس کی ہدایت پر بچے کو بہتر علاج کے لیے جمعہ کے دن حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ کل صبح پشپا نے اپنے بیٹے کو ہاسپٹل کے فیمیل وارڈ میں جھولے سے نکال کر فرش پر سلایا اور وہ کچھ کام میں مصروف تھی۔ اسی دوران ایک اور خاتون کومراماں اپنی حاملہ بیٹی کو لے کر اسی وارڈ میں پہنچی۔

 

 

 

کومراماں نامی خاتون توازن کھو جانے کے نتیجے میں حادثاتی طور پر فرش پر سوئے ہوئے شیر خوار بچے پر گر پڑی جس کے نتیجے میں بچہ دب کر ہلاک ہو گیا۔ بیٹے کی موت کے ساتھ ہی ماں پر سکتہ طاری ہو گیا وہ زار و قطار رونے لگی۔اس واقع کی اطلاع ملتے ہی نامپلی پولیس وہاں پہنچ گئی اور انہوں نے اس معاملے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button