انٹر نیشنل

سوئٹزرلینڈ میں برقعہ پر پابندی کا قانون منظور۔ خلاف ورزی پربھاری جرمانے

نئی دہلی: سوئٹزرلینڈ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے چہرے کو ڈھانپنے والے برقعہ جیسے ملبوسات پر پابندی کے حق میں ووٹ دے دیا ہے۔ قومی کونسل کے 151 ارکان نے اس قانون کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 29 ووٹ اس کی مخالفت میں ڈالے گئے۔

 

واضح رہے کہ ایوان بالا میں اس قانون کو پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ دو سال قبل اس سلسلے میں ملک گیر ریفرنڈم کرایا گیا تھا جس میں سوئس ووٹروں نے نقاب اور برقعوں کے ساتھ ماسک اور بندھن، جو کچھ افراد مظاہروں کے دوران پہنتے ہیں پر پابندی کی حمایت کی تھی۔

 

اس کے بعد ہی پابندی سے متعلق قانون کو منظور کیا گیا ہے۔ سوئس ایوان زیریں میں ووٹنگ کے ساتھ ہی ملکی پارلیمنٹ نے اس پابندی کو وفاقی قوانین میں شامل کر لیا ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں

 

کے لیے 1,000 سوئس فرانک یعنی تقریباً 1100 امریکی ڈالر تک کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button