جرائم و حادثات

حیدرآباد میں دلخراش حادثہ 2 ہلاک چار زخمی

حیدرآباد: حیدرآباد کے اپا جنکشن کے قریب آج خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک کار کنٹینر سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے کار میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر چار شدید زخمی بتائے گئے ہیں۔

ویزاگ سے تعلق رکھنے والا وینکٹاگناپتی کالکے (48) اس کی بیوی جے شری (40)، بیٹا ویراٹ کالکے (11)، بیٹی شریاکالکے (7) اور رشتہ دار جی ایس کالکے (55) منگل کو طیارہ کے ذریعہ شمش آباد ایرپورٹ پہنچے۔ وہاں سے وہ کار میں مہاراشٹر جانے کے لیے روانہ ہوئے جب وہ اپا جنکشن کے پاس پہنچے کار عقبی سمت سے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں جے شری اور ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ وینکٹاگناپتی کالکے، جی ایس کالکے اور   بچے شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس فوری مقام واقعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button