نیشنل

بی جے پی کارکن کوثر جہاں ، دہلی حج کمیٹی کی چیرپرسن منتخب

نئی دہلی _ 16 فروری ( اردولیکس ڈیسک) دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب اسے قبل ریاست کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب  بی جے پی کی کوثر جہاں نے  دہلی حج کمیٹی کے چیرمین کا انتخاب جیت لیا ہے۔ یہ دہلی حکومت کے لیے بڑا دھکہ سمجھا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کوثر جہاں اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی دوسری خاتون ہیں۔ اس سے پہلے تاجدار بابر دہلی حج کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔

 

کوثر جہاں کو دہلی سیکرٹریٹ میں ہونے والے انتخابات میں حج  کمیٹی کے پانچ ارکان میں سے تین نے ووٹ دیا ۔ حج کمیٹی کے ارکان میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر، عام آدمی پارٹی کے دو ارکان اسمبلی عبدالرحمان اور حاجی یونس، کانگریس کونسلر نازیہ دانش، مذہبی رہنما  محمد سعد اور این جی او کی حیثیت سے کوثر جہاں کو  ارکان کے طور پر شامل کیا گیا تھا

 

 

آج منعقدہ دہلی حج کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب میں گوتم گمبھیر اور محمد سعد نے کوثر جہاں کو ووٹ دیا۔ اس کے علاوہ کوثر جہاں کا اپنا ووٹ بھی شامل تھا اس طرح کوثر جہاں کو تین ووٹ ملے ۔ دوسری جانب کانگریس کونسلر نازیہ دانش نے دہلی حج کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

 

دہلی حج کمیٹی کی چیرپرسن کے لئے منتخب ہونے والی کوثر جہاں کو سماجی خدمت کے شعبے میں ان کی خدمات کی وجہ سے کمیٹی میں بطور رکن  شامل کیا گیا تھا۔ کوثر جہاں کئی سالوں سے بی جے پی سے وابستہ ہیں۔

 

دوسری جانب دہلی حج کمیٹی کی چیرپرسن کا انتخاب جیتنے کے بعد کوثر جہاں نے کہا کہ وزیراعظم  مودی کی حکومت ،  مسلم کمیونٹی کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔ طلاق ثلاثہ پر پابندی کے بعد خواتین خود کو محفوظ محسوس کر رہی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button