اسپشل اسٹوری

ریاض ریجن میں “کبوتر ٹاورز” سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

ریاض ۔ کے این واصف

کبوتروں کو دانہ ڈالنے کا رواج دنیا کے بہت سے ممالک عام ہے یہ ایک عمل خیر و ثواب مانا جاتا ہے۔ سعودی عرب کے ایک چھوٹے شہر میں کچھ “کبوتر ٹاور” تعمیر کئے گئے ہیں۔ ایک مقامی چینل کے مطابق سعودی عرب میں ریاض ریجن کی کمشنری الدلم میں “کبوتر ٹاورز” سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ السعودیہ چینل کے مطابق غیر ملکی سیاح الدلم میں کبوتر ٹاورز کے منفرد ڈیزائن اور صحرائی ریت کی رنگت سے ملتے جلتے رنگ دیکھ کر متاثر ہو رہے ہیں۔

 

 

 

مقامی شہری الدلم کے کبوتر ٹاورز “ابراج الحمام”کے نام سے جانتے ہیں۔ عربی میں الحمام کبوتر کو کہتے ہین۔ ابراج، برج کی جمع ہے جس کے معنی ٹاور کے ہیں۔ الدلم ٹاورز دیکھنے میں مضبوط ہیں۔ یہ قدیم فن تعمیر کا خوبصورت نمونہ ہیں۔ ایک سے دوسرے ٹاور کے درمیان فاصلہ بھی حیران کن ہے۔ یہ پرندوں کی پناہ گاہ بنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button