April 01, 2020

ایس بی آئی کے سیونگ کھاتہ داروں کے لئے خوشخبری

ایس بی آئی کے سیونگ کھاتہ داروں کے لئے خوشخبری

نئی دہلی -11 مارچ ( اردو لیکس) اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے اپنے کھاتہ داروں کو ایک خوشخبری دی ہے۔ ایس بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کم سے کم بیلنس ( مینیمم بیلنس) اصول کو ختم کرے گی۔ تازہ ترین اعلان کے مطابق ، ایس بی آئی کھاتہ داروں کو اپنے سیونگ کھاتوں میں کم سے کم بیلنس (ماہانہ) برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔  بینک کے کل 44.51 کروڑ اکاؤنٹس میں سے اوسطا ماہانہ بیلنس چارجس کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ایس ایم ایس کے چارج بھی معاف کردیئے۔ دریں اثنا ، ایس بی آئی سیونگس بینک کے صارفین کو میٹرو شہر میں  3 ہزار روپے، سیمی میٹرو شہر میں2 ہزار اور ٹاون میں ایک ہزار روپے ماہانہ کم سے کم رقم اپنے کھاتہ میں رکھنے کا لزوم تھا۔ بصورت دیگر ، ان پر 5 سے 15 روپے تک ٹیکس عائد کئے جاتے تھے 

Post source : Urduleaks