جرائم و حادثات

بیوی کی ڈانٹ سے بے عزتی محسوس کرتے ہوئے نوجوان نے کرلی خودکشی _ تلنگانہ کے کورٹلہ میں افسوسناک واقعہ

کورٹلہ _ 10 جولائی ( اردولیکس) بیوی کی ڈانٹ سے بے عزتی محسوس کرتے ہوئے ایک نوجوان نے زرعی باولی میں کود کر خودکشی کرلی۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے کورٹلہ میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق کورٹلہ کے اللہ میاں گٹہ کا رہنا والا 25 سالہ نریش کی شادی پانچ سال قبل لکشمی سے ہوئی تھی انہیں دو بچے بھی ہیں ان دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے اتوار کی رات بھی ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں بیوی نے اسے ڈانٹا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر نریش نے گھر کے قریب میں واقع زرعی باولی میں کود کر خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button