نیشنل

قیدی نے سیل فون نگل لیا

نئی دہلی: ریاست بہار کے گوپال گنج ڈسٹرکٹ جیل میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ تاخیر سے ملی اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز جب جیل میں قیدیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی تو قیصر علی نامی شخص پکڑے جانے کے خوف سے اپنا فون  فون نگل لیا، اسے ڈر تھا کہ وہ پکڑا جائے گا۔ اتوار کے روز قیدی کو پیٹ میں شدید درد کے بعد گوپال گنج ہاسپٹل لے جایا گیا۔ ایکسرے کروانے پر ڈاکٹروں کو پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں کچھ ہے۔ جب اسے بہتر ٹیسٹ کے لیے پٹنہ میڈیکل کالج لے جایا گیا تو فون نگلنے کا معاملہ سامنے آیا۔ اس قیدی کو جنوری 2020 میں منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button