جنرل نیوز

نارائن پیٹ مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام میلاد جلوس محمدی ﷺ نکالا گیا

نارائن پیٹ: یکم اکتوبر( اردولیکس ) نارائن پیٹ میں جلوس محمدی ﷺ کا بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ عقیدت واحترام کے ساتھ نکالا گیا۔۔ جلوس محمدی کا آغاز شہر کی لعل مسجد سے ہوا اور جلوس شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزر کر درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ پر اختتام ہوا۔ جہاں پر فاتحہ خوانی کی محفل منعقد ہوئی۔

 

جلوس کی سرپرستی سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی باباؒ نے کی۔ جلوس کے اختتام پر درگاہ تقی بابا پر جلوس محمدی میں شریک تمام مسلمانوں کے لے طعام کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ نارائن پیٹ میں جگہ جگہ جلوس محمدی کا استقبال کرتے ہوئے مسلمانوں نے جلوس محمدی صلعم میں شریک افراد کو مٹھائیاں’ ٹھنڈے مشروبات پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے حلقہ اسمبلی کے تمام مسلم بھائیوں کو عید میلاد النبی کی مبارکباد پیش کی۔ جلوس کے دوران مختلف محلہ جات کے مسلم نوجوانوں نے جلوس میں ٹھنڈے مشروبات’ فروٹ تقسیم کے۔

 

نارائن پیٹ میں میلاد النبی ﷺ جلوس نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ پرامن رہا۔ واضح رہے کہ ربیع الاول کی شروعات سے ہی شہر میں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی حیات طیبہ اور تعلیمات کو اجاگر کرنے کیلئے میلاد محفلوں اور سیرت پاک کے جلسوں کا اہتمام کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر طعام کا بھی اہمتام کیا جاتا ہے۔ مرکزی میلاد کمیٹی نے 28 ستمبر کو گنیش وسرجن پروگرام ہونے کی وجہ سے جلوس محمدی کو ملتوی کیا گیا تھا۔

 

تاہم آج یکم اکتوبر کو سرزمین نارائن پیٹ پر عظیم الشان پیمانے پر جلوس محمدی ﷺ نکالا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ نارائن پیٹ میں جلوس محمدی میں نارائن پیٹ کے مسلم بھائیوں کے علاوہ اطراف و اکناف قصبوں سے کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔ جلوس محمدی ﷺ میں محکمہ پولیس کی جانب سے حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button