September 21, 2020

دوپہر12 بجے تک تلنگانہ میں کورونا کا کوئی نیا کیس نہیں

دوپہر12 بجے تک تلنگانہ میں کورونا کا کوئی نیا کیس نہیں

حیدرآباد 25 مارچ (اردولیکس) کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے تلنگانہ بھرمیں لاک ڈاون جاری ہے اورپولیس کی جانب سے سڑکوں پرغیرضروری گشت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔ اس اثناء میں محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل بولیٹن جاری کیا گیا ہے جس میں یہ بتایا گیا کہ دوپہر12 بجے تک ریاست میں کورونا کا ایک بھی نیا کیس درج نہیں ہوا ہے۔ تاحال ریاست میں کورونا سے متاثرہونے والی کی تعداد 39 ہے۔

Post source : urduleaks