April 01, 2020

کورونا وائرس کو ہوا میں ختم کرنے آندھراپردیش کے ایک ہاسپٹل میں ہورہا ہے نیا تجربہ

کورونا وائرس کو ہوا میں ختم کرنے آندھراپردیش کے ایک ہاسپٹل میں ہورہا ہے نیا تجربہ

وجے واڑہ -25 مارچ ( اردو لیکس)  آندھراپردیش کے کاکیناڈہ جی جی ہاسپٹل  میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے انتہائی نگہداشت کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ کورونا وائرس کو ہوا میں ہی ختم کرنے انتہائی عصری ٹکنالوجی کے استعمال کا تجربہ کیا جائے گا ۔اس کے لئے لوبے سے تیار کردہ نگیٹیو پریزر ایسولیشن وارڈ قائم کیے جا رہے ہیں نگیٹیو پریزر ایسولیشن وارڈ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی جانب سے لینے والی سانس سے دوسرے شخص کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکتا ہے جیسے ہی مریض سانس لیتا ہے اس کے منہ سے نکلنے والے وائرس کو عصری ٹکنالوجی والے نگیٹیو پریزر ختم کرتے ہوئے شفاف ہوا  مریض تک پہنچانے کا کام کرتا ہے اس طرح کے 8 وارڈ قائم کئے جا رہے ہیں جس پر 1.30 کروڑ روپے کے مصارف عاید ہوں گے ۔ دو دن پہلے ، ایک نوجوان ڈاکٹر جو GGH میں مریض کا علاج کر رہا تھا میں کورونا کی علامات ۔ پائی گئی ۔ ڈاکٹروں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے یہ تجربہ آینده ہفتہ کیا جائے گا ۔

Real

Post source : Urduleaks