انٹر نیشنل

بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں کرکٹر شکیب الحسن کی شاندار کامیابی

حیدرآباد _ 8 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں ملک کی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کامیابی حاصل کر لی۔ انہوں نے ماگورا پارلیمانی سیٹ سے ایم پی کے طور پر الیکشن لڑا اور ایک لاکھ پچاس ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔

36 سالہ شکیب عوامی لیگ پارٹی کی جانب سے انتخابی میدان میں اترے تھے ۔ چند دنوں تک ہی  انتخابی مہم چلانے کے باوجود وہ بھاری اکثریت سے جیت گئے۔ شکیب انتخابی مہم کے لیے چند روز کرکٹ سے دور تھے۔ شکیب نے آخری بار ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں کھیلا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button