مبارکباد

بھینسہ سیاست رپورٹر اظہر احمد خان کی چچازاد بہن کی دسویں جماعت میں امتیازی کامیابی

بھینسہ 30/اپریل (پریس نوٹ) بھینسہ کریسنٹ اردو ہائی اسکول کی ہونہار طالبہ ضحی تحریم خان بنت عالم خان المعروف یادل خان نے جماعت دہم بورڈ امتحانات میں 10 جی پی اے کے منجملہ 9.3 نشانات حاصل کیے جن کا ہال ٹکٹ نمبر 2404102842 ہے واضح رہیکہ طالبہ ضحی تحریم خان بھینسہ نمائندہ سیاست اظہر احمد خان کی حقیقی چچازاد بہن ہوتی ہے کریسنٹ اردو ہائی اسکول انتظامیہ صدر مدرس عبدالکریم اور اکیڈمک ڈائریکٹر سید محسن نے طالبہ ضحی تحریم خان کو شاندار کامیابی پر مومنٹو پیش کیا اور اظہر احمد خان نمائندہ سیاست کو بحیثیت سرپرست شالپوشی کے ذریعہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے طالبہ ضحی تحریم خان کے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ دوست احباب اور رشتہ داروں کی جانب سے مبارکبادیوں اور روشن مستقبل کے لیے نیک تمناٶں کا اظہار کیا جارہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button