August 15, 2020

اٹلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 7503 تک پہنچ گئی

اٹلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 7503 تک پہنچ گئی

نئی دہلی 26 مارچ (اردولیکس) کورونا وائرس سے بری طرح متاثر اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 7503 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وہاں کورونا وائرس سے 683 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ منگل کے مقابلے میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے۔ منگل کو اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے 743 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ کل اٹلی میں کورونا وائرس کے 5210 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 74386 ہو گئی ہے اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے اور جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں جبکہ 9362 مریض مکمل طور پر ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

Post source : urduleaks