جرائم و حادثات

دہلی : دیوار میں سوراخ کرکےجیولری شوروم سے 25 کروڑ کے زیورات کی چوری

نئی دہلی: قومی دارلحکومت دہلی کے ایک جیولری شوروم میں کروڑوں کی چوری کی واردات پیش آئی۔ بھوگل علاقہ میں واقع امراؤ جیولرس میں کل دیر رات چوروں نے ہاتھ صاف کیا۔

 

معلومم ہوا ہے کہ  چور شوروم کی چوتھی منزل سے چھت کا تالہ توڑ کر نیچے آئے۔ اس کے بعد اسٹرانگ روم کی دیوار میں سوراخ کر کے سی سی ٹی وی کے کنکشن کاٹ دیا گیا، بعد ازاں سارقین نے 20 تا 25 کروڑ کے زیورات کا سرقہ کرلیا اوروہاں سے فرارہوگئے۔

 

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نظام الدین پولیس موقع پر پہنچ گئی اورمختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button