جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں حادثہ طالب‌ علم‌ کا انتقال

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں چہارشنبہ کے صبح رونما سڑک حادثہ میں کم‌عمر طالب علم‌ جاں بحق ہوگیا۔ سنتوش نگر پولیس نے بتایا کہ 17 سالہ محمد فیضان جوکہ گلشن اقبال کالونی کے رہنے والے بتائے گئے ہیں،موٹر سائیکل پر  دوستوں کے ساتھ جارہے تھے کہ رکھشا پورم جنکشن کے قریب ان کی گاڑی بے قابو ہوگئی اور وہ گرپڑے۔ حادثہ میں شدید زخمی فیضان کو علاج کیلئے اویسی ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ سحر کے بعد فجر کی نماز کیلئے گھر سے روانہ ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button