تلنگانہ

جمعہ کے روز خطبات میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دعاؤں اور قنوت نازلہ کا اہتمام کریں۔ یونائٹیڈ مسلم فورم کا بیان

حیدرآباد – 12 اکتوبر (پریس نوٹ) یونائیڈ مسلم فورم نے فلسطین کے علاقہ غزہ پر اسرائیل کی جارحیت و بربریت کی شدید مذمت کی ہے اور تمام انصاف پسند شہریوں سے اس ظلم و استبداد کے خلاف آواز اٹھانے کی مانگ کی ہے۔

 

فورم کے ذمہ داران مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم ( صدر ) ، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی، مولانا میر قطب الدین علی چشتی، جناب ضیا الدین نیر جناب سید منیر الدین احمد مختار ( جنرل سکر بیری ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری، مولانا محمد شفیق عالم خان جامعی ، مولانا سید مسعود حسین مجتهدی، مولانا مفتی محمد عظیم الدین انصاری، مولانا سید احمد احسینی سعید قادری، مولانا سید تقی رضا عابدی، مولانا ابو طالب اخباری، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی، مولانا میر فراست علی شطاری، جناب ایم اے ماجد، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاه، مولانا ظفر احمد جمیل حسامی ، مولانا عبد الغفار خان سلامی ، جناب بادشاہ محی الدین و دیگر ذمہ داران کی جانب سے جاری کردہ بیان میں حکومت ہند سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرے، جن میں سینکڑوں افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں دو سو سے زائد کن و شیر خوار بھی شامل ہیں۔

 

تقریبا دو لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں، اسرائیل جو گذشتہ 75 سالوں سے بربریت کرتا آرہا ہے اب اس کا ظلم انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ غزہ کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا گیا جہاں عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے۔ پانی بجلی ایندھن کی فیکشن کو منقطع کر دیا گیا۔ نیوکلیر طاقت رکھنے والا ظالم اسرائیل ایک تنظیم کے فطری ردعمل پر بوکھلا ہت کا شکار ہو چکا ہے۔

 

فورم نے فلسطین اسرائیل حالیہ تشد دو جنگ کی صورتحال پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے موقف کی تائید کی ہےاور حکومت ہند بالخصوص وز یر اعظم نریندر مودی کے رد عمل کو ظالم کی تائید کے مترادف قرار دیا ہے۔ فورم نے حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی 75 سالہ قدیم خارجہ پالیسی پر عمل کرے یعنی مظلوم فلسطینیوں کی تائید کرے۔

 

فورم کے ذمہ داروں نے فلسطینی کاز سے ہندوستانی عوام کے اظہار یگا نگمت کو یاد الا یا ۔ فورم نے آئمہ کرام و خطیب صاحبان کے نام اپیل جاری کرتے ہوئے جمعہ کے روز خطبات میں مظلوم فلسطینیوں کے کاز سے عوام کو واقف کروانے اور ان کو حق میں دعاوں کا اہتمام کرنے کو کہا ہے۔ فورم کے ذمہ داروں نے شہید فلسطینیوں کے لئے دعائے مغفرت کی اور متاثرین کے لئے راحت ہو اس کے لئے خیر کی دعائیں مانگی ہیں اور قنوت نازلہ کا اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button