
Photo Credit To imagine
حیدرآباد 30 مارچ (اردولیکس) تلنگانہ حکومت کی جانب سے عنقریب دسویں جماعت کے امتحانات کی نئی تواریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظرہائیکورٹ کی ہدایت پرریاست میں دسویں جماعت کے امتحانات درمیان میں ہی روک دئیے گئے تھے۔ سرکاری زرائع کے مطابق ملک بھرمیں 21 دنوں کا لاک ڈاون ہے اس کے بعد امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔