جنرل نیوز

کھمم میں نماز جمعہ کے بعد مصلیان سے بی آر ایس امیدوار پی اجےکمار کی ملاقات

ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ و بی آر ایس امیدوار پی اجےکمار نے آج پرچہ نامزد گی داخل کیا۔۔ کھمم اسمبلی حلقہ کے بی آر ایس امیدوار پی اجےکمار نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا آج پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی پی اجےکمار نے آج کھمم کے ایم آر او آفس پہنچکر کر ریٹینگ آفیسر کے پاس اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا اس موقع پر پی اجے کمار کے ہمراہ کھمم رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشور راؤ کھمم ڈی سی سی بی بینک چیرمین کے ناگابوشنم کھمم ضلع بی آر ایس اقلیتی قائد محمد ظہیر علی ایڈوکیٹ موجود تھے

 

اس موقع پر پی اجے کمار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھمم ضلع کی ترقی ہی میرے جیت کی ضمانت قرار دیا انہوں نے کھمم شہر کے عوام اور بالخصوص اقلیتوں سے اپیل کی ہے کہ میرے حق میں ووٹ کا استعمال کرکے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنانے کی اپیل کی پی اجےکمار نے آج جمعہ کے پیش نظر مختلف مساجد کا دورہ کرتے ہوئے مصلیان سے ملاقات کرتے ہوئے بی آر ایس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی

متعلقہ خبریں

Back to top button