June 03, 2020

سرکاری ملازمین کی مکمل تنخواہ میں نصف کٹوتی کرنے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کی مکمل تنخواہ میں نصف کٹوتی کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد-31 مارچ( اردو لیکس) تلنگانہ حکومت نے کورونا وائرس سے ریاست میں پیدا ہونے والے مالی بحران کے پیش نظر ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ ملازمین کی مکمل تنخواہ ( گراس سالیری)  پر کٹوتی کی جائے گی گزشتہ روز حکومت نے اعلان کیا تھا کہ چیف منسٹر، وزراء ، ایم ایل سی اور ایم ایل اے سمیت کارپوریشن عوامی نمائندوں کی تنخواہوں میں 75 فیصد کٹوتی کر رہی ہے۔ آل سروس آفیسرز کی تنخواہوں میں 60 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں کا 50 فیصد کم کردے گی۔ فورتھ کلاس ، آؤٹ سورسنگ اور کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی کی جائے گی۔ ہر طرح کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں سے 50 فیصد اور فورتھ کلاس کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں سے 10 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

Post source : Urduleaks