تلنگانہ

کانگریس اقتدار میں آنے پر اقلیتوں کے لئے بجٹ میں 12 فیصد فنڈز مختص کرنے کا اعلان _ جگتیال میں کانگریس کی دعوت افطار، جیون ریڈی اور مدھو یاشکی کا خطاب

جگتیال _ 19 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال شہر میں کانگریس پارٹی کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔جس میں رکن کونسل جیون ریڈی اور سابق ایم پی مدھویاشکی گوڑ اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک جیون ریڈی اور مدھو یاشکی نے کہا کہ موجودہ بی آر ایس حکومت اقلیتوں کی فلاح وبہبود کو نظر انداز کررہی ہے ماضی میں کانگریس کی حکومت میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کو کافی اہمیت دی جاتی تھی اور آنے والے دنوں میں کانگریس پارٹی کے اقتدار میں آنے پر 12 فیصد فنڈز اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ اور اقلیتوں کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے  اقلیتوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرنے پر ریاست کی بی آر ایس حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی سی سی صدر ادلوری لکشمن کمار، ضلع کانگریس اقلیتی سیل صدر سراج الدین منصور، پی سی سی ممبران گری ناگا بھوشن، پی سی سی آرگنائزنگ سکریٹری بنڈہ شنکر، این آر  آئی سیل لیڈر شیخ چاند پاشا، قائدین کتا موہن، باری، مکثر علی نہال، جمیل ، شکیل پٹواری، اظہر، منیر الدین منا، کمال، ندیم ارباب، عطا اللہ اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button