ایجوکیشن

اُردو یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات، محمد فیضان 10 ویں صدر منتخب

حیدرآباد، 12 اپریل (پریس نوٹ) شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے طالب علم محمد فیضان کو آج منعقدہ انتخابات میں مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی طلبہ یونین کے 10 ویںصدر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان آج شام چیف ریٹرننگ آفیسر پروفیسرمحمد عبدالعظیم نے جو یونیورسٹی کے پراکٹر بھی ہے نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات پر امن رہے اور طلبہ میں اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کا جوش و خروش دیکھا گیا۔ 3257 کے منجملہ 80 فیصد طلبہ نے اپنے حق رائے دہی کا ہیڈ کوارٹر پر استعمال کیا۔ پروفیسر محمد عبدالعظیم کی اطلاع کے بموجب محمد فیضان کے علاوہ محمد مصباح ظفر، ترسیل عا مہ و صحافت، نائب صدر؛ فیضان اقبال، کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی، معتمد؛ ماریہ ہدایت، بی ووکیشنل، شریک معتمداور محمد قاسم، شعبہ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی، خازن منتخب ہوئے۔ مختلف اسکولس اور کیمپسوں کے لیے ایگزیکیٹو ممبرس کا انتخاب عمل میں آیا۔

 

مانو میں ملک کی دیگر جامعات کے برخلاف سیاسی وابستگی کے بغیر طلبہ یونین کے انتخابات منعقد ہوتے ہیں۔

 

پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر اور پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ طلبہ یونین کے نئے عہدیداران یونیورسٹی میں تعلیمی فضا کو مزید بہتر بنانے اور اردو زبان، تہذیب و ثقافت کی بقاءو فروغ کی سمت میں نمایاں خدمات ادا کریں گے۔ نومنتخب طلبہ یونین کی تقریب حلف برداری 14 جنوری کو منعقد ہوگی۔طلبہ یونین کے مختلف عہدوں کے لیے یونیورسٹی ہیڈکوارٹر، حیدرآباد کے علاوہ دیگر کیمپس میں بھی رائے دہی ہوئی۔

 

پروفیسر علیم اشرف جائسی، ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر انتخابی شکایات کے ازالہ کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ پروفیسر سلمیٰ احمد فاروقی اور پروفیسر محمد رضاءاللہ خان انتخابی مبصرین ہوں گے۔ انتخابات کے پرسکون انداز میں انعقاد کے لیے جملہ 12 ریٹرننگ آفیسر اور 135 پولنگ اور کاﺅنٹنگ آفیسرس مقرر کیے گئے ہیں۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔سے ح

متعلقہ خبریں

Back to top button