تلنگانہ

چارمینار کے پاس چیکنگ ۔ سوشل میڈیا پر بم‌ رکھنے‌کی افواہ پھیلا دی‌ گئی

حیدرآباد: تاریخی چارمینار کے پاس آج پولیس کی جانب سے بم ڈسپوزل اسکوائیڈ کی مدد سے تلاشی کے ساتھ ہی بم رکھے جانے کی جھوٹی افواہ پھیلا دی گئی تھی۔ سوشل میڈیا پریہ افواہ پھیل گئی تھی کہ کسی نے چارمینارکے پاس بم رکھے جانے کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے چوکسی اختیارکرتے ہوئے تلاشی لی، تاہم حسینی علم اورچارمینارپولیس نے اس بات کی تردید کی اورکہا کہ ریگولرچیکنگ کی گئی کسی بھی طرح کے بم رکھے جانے کی اطلاع پولیس کو وصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button