انٹر نیشنل

اسرائیل حماس کی جنگ دسویں دن میں داخل ، زمینی حملوں کی تیاریاں _ 10 لاکھ فلسطینی غزہ سے منتقل، حملوں کو بند نہ کرنے پر سنگین نتائج کی ایران نے دی دھمکی

حیدرآباد _ 16 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ دسویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ فضائی راستے سے حماس کے مرکز غزہ پر حملے کرنے والی اسرائیلی فوج نے زمینی کارروائی کی تیاری کر لی ہے۔ غزہ کی سرحد پر 30 ہزار سے زائد فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔ سیاسی منظوری ملتے ہی زمینی حملوں کو شروع کردیا جائے گا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ 10 لاکھ سے زائد شہری غزہ کے جنگی علاقے سے نکل چکے ہیں۔ اسرائیل کا مقصد حماس گروپ کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کو زمینی کارروائی سے ہلاک کر کے غزہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

 

حماس کے خلاف اسرائیلی جوابی حملوں میں غزہ کی پٹی میں اب تک 2329 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیل کی جانب سے 1400 افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد کو اغوا کیا گیا۔

 

اسی دوران ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ پر بمباری بند نہ کی تو اسے جنگ میں جانا پڑے گا۔ یروشلم پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ کے ذریعے اسرائیل کو ایک خانگی  پیغام بھیجا ہے۔ اس میں ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پر بمباری بند کرے، ورنہ سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ حسین نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر تور وینیس لینڈ سے ملاقات کی اور  جنگی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button