نیشنل

راتوں رات دولتمند بننے کے لئے میاں بیوی نے دو خواتین کی بلی چڑھا دی

حیدرآباد _ 12 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) کیرالا کے ایرناکولم ضلع میں میاں بیوی نے راتوں رات دولتمند بننے کی امید میں دو خواتین کی بلی چڑھائی دی۔میاں بیوی نے ان دونوں کی نعشوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے مختلف جگہوں پر جلا ڈالا ۔ ایک اور شخص نے ان کی مدد کی۔ دریں اثنا، پولیس نے ان تینوں ملزمین کو گرفتار کیا اور میڈیا کے سامنے تفصیلات کا انکشاف کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق کوچی کی 52 سالہ پدما گزشتہ ستمبر سے لاپتہ تھی ۔ پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ جب اس کا موبائل چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ اس کی اسی ضلع کے محمد شفیع سے کئی بار بات ہوئی ہے۔ جب پولیس نے شفیع کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو چونکا دینے والی باتیں سامنے آئیں۔اس نے بتایا کہ تروولا کے بھگونت سنگھ اور اس کی بیوی لیلیٰ کو اس نے پدما کو حوالے کیا تو انہوں نے پدما کی بلی چڑھائی ۔

 

مزید پوچھ گچھ پر انہوں نے بتایا کہ گزشتہ جون میں 50 سالہ روزلی نامی خاتون کو بھی اسی طرح قتل کیا گیا تھا۔ جس پر پولیس نے بھگونت سنگھ اور اس کی بیوی لیلی کو گرفتار کر لیا۔اس جوڑے نے دو خواتین کے قتل کا اعتراف کیا اور بتایا کہ انھوں نے ایک جادوگر کے کہنے پر ان دو خواتین کی بلی چڑھائی تاکہ وہ راتوں رات دولتمند بننا چاہتے تھے پولیس تینوں ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button