جرائم و حادثات

حیدرآباد سے چتور جانے والی بس میں لگی بھیانک آگ۔ حیدرآبادی‌خاتون ہلاک 12 زخمی۔ دلخراش حادثہ کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد: حیدرآباد سے ریاست آندھرا پردیش کے چتور جانے والی خانگی ٹراویلس کی  بس کو حادثہ کے بعد آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ بس کل رات حیدرآباد کے میاں پور علاقہ سے چتور جا رہی تھی

 

بس میں جملہ 32 مسافرین سوار تھے۔ بس جیسے ہی ضلع گدوال نیشنل ہائی وے 44 پر ایراولی چوراہے کے پاس پہنچی، اچانک بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ بس الٹنے کے ساتھی آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون زندہ جل گئی جبکہ 12 مسافرین زخمی بتائے گئے ہیں۔

 

آگ لگنے کے نتیجہ میں پوری بس جل کر خاکستر ہو گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے کرنول کے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا حادثہ کے بعد اس مصروف ترین سڑک پر ٹریفک جام ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرائیور پر نیند کا غلبہ طاری ہو گیا تھا

 

جس کی وجہ سے بس حادثہ کا شکار ہو گئی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button