September 30, 2020

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کو پلازما تھراپی سے علاج کی اجازت: آج 13 نئے کیسس

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کو پلازما تھراپی سے علاج کی اجازت: آج 13 نئے کیسس

حیدرآباد 24 اپریل (اردلیکس) ریاست تلنگانہ میں جمعہ کے دن کورونا کے نئے 13 مثبت کیسس سامنے آئے ہیں۔  ریاستی وزیرصحت ای راجندرنے بتایا کہ ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 983 تک پہنچ گئی ہے اور7 متاثرین کو وینٹی لیٹرپررکھا گیا ہے۔ 29 افراد کو روبہ صحت ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جبکہ 25 متاثرین کی موت ہوئی ہے۔راجندر نے کہا کہ ریاست میں پلازما تھراپی سے مریضوں کا علاج کرنے کی اجازت مل گئی ہے 

Post source : Urduleaks